فیصل آباد : ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ (ن) فیصل آباد رانا وارث حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف کو ناراض کارکنوں کو منانے کے لیے ملک بھر میں ہنگامی دوروں کا آغاز کرنا چاہیے تاکہ مایوس کارکنوں کو متحد کیا جا سکے وگرنہ حالات بہت تیزی سے بدل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کارکن کسی بھی جماعت کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں لہذا میاں نواز شریف فی الفور کارکنوں پر اپنی گرفت مضبوط بناتے ہوئے اپنے دست بازو بنائیں تاکہ مخالف قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ کنٹینر پر کھڑے ہو کر نیا پاکستان یا تبدیلی لائی جا سکتی ہے تو یہ اس کی بھول ہے، تبدیلی کا راستہ پارلیمنٹ سے ہو کر گزرتا ہے، رانا وارث حسین نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے آج کے شو سے کوئی آسمان نہیں ٹوٹ پڑے گا۔ حکومت کل بھی قائم رہے گی بلکہ 5 سال پورے کریگی۔