کراچی (خصوصی رپورٹ ) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے ضلع کورنگی میں صفائی و ستھرائی کے نظام کو بہتر بنا نے اور شاہراہوں و فٹ پاتھوںپر سے تجاوزات کے خاتمے کے لئے موثر نگرانی کا نظام قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے تمام زونز کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی کے عمل کو بہتر بنا کر عوام کو صحت مند ماحول کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے حوالے سے محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لایا جائے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر عبدالراشد خان نے میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور میمن اور متعلقہ افسران کے ضلع کورنگی کے تمام زونز کا تفصیلی دورہ کرکے صفائی وستھرائی کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔
واضحی رہے صوبائی وزیر بلدیاتی شرجیل انعام میمن کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے بلدیہ کورنگی کے تحت ضلع کورنگی کے تمام زونز میں صفائی وستھرائی اور تجاوزات کے خلاف خصوصی مہم چلا نے نے کہ ہدایت کرتے ہوئے متعلقہ افسران خصوصاً محکمہ سنیٹریشن اور انسداد تجاوزات سیل کے افسران و عملے کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی کے عمل کو بہتر بنا نے کے ساتھ سڑکوں ،فٹ پاتھوں سے تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے کاتمے کے حوالے سے مہم کو تیز کیا جائے۔
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ کوڑ ا کرکٹ پھیلانے اور شاہراہوں فٹ پاتھوں پر تجاوزات و غیر قانونی تعمیرات قائم کرنے والے کے خلاف میونسپل قوانین کے تحت سخت کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوامی سہولیات کی فراہمی کی راہ میں رخنہ اندازی کی روک تھام کرکے علاقائی ترقی اور خوبصورتی میں اضافہ کیا جاسکے۔
اس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور میمن نے ضلع کورنگی کے تمام زونز کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنا یا جائے اور اس حوالے سے عوامی شعور کو بھی بیدار کیا جائے انہوں نے افسران و رعملے کو ہدایت کی کہ صاف ستھرے ماحول کے قیام کے ساتھ بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے موثر انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔