کورنگی زون بلدیہ کورنگی میں جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں اور جلوسوں کی گذرگاہوں پر انتظامات مکمل

کراچی : کورنگی زون بلدیہ کورنگی کی انتظامیہ کی جانب سے جشن عید میلاد النبی ۖ کے دن نکلنے والے جلوسوں کی گذر گاہوں ، محافل ،مساجد اوردیگر مقامات پربلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیںایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبد الراشد خان نے کورنگی زون کے بلدیاتی افسران کے ہمراہ جشن عیدمیلاد النبی ۖ کے سلسلے میں مختلف مقامات پر جلوسوں کی گذرگاہوں کا دورہ کیا اور اپنے اطمینان کا اظہار کیا اس موقع پر فوکل پرسن کورنگی محمد مبین صدیقی ،ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ کورنگی زون سید محمد احمد نقوی اور دیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے۔

انہوں نے مذید کہا کہ جشن عید میلاد النبی ۖ والے دن ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گئے ہیں اورصفائی ستھرائی اور روشنی کے بہتر انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ عاشقان رسول ۖ کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوں نے مزید کہا کہ جلوس اور محافل کے دوران شر پسندوں پر کڑی نگاہ رکھی جائے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہونے پائے اورکورنگی زون بلدیہ کورنگی میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جو کہ 24 گھنٹے فعال رہے گا جس کا نمبر 99264507,99264509 ہے اس میں عوام اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں جس کا فوری ازالہ کیا جائیگا۔

Rabi ul Awal Complete Arrangement

Rabi ul Awal Complete Arrangement