کورنگی زون کی تمام یونین کونسل میں مچھر، مکھی اور کیڑے مار اسپرے مہم کا آغاز کیا گیا

کراچی: حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سندھ معین عامر پیر زادہ نے ڈپٹی کمشنرڈسٹرکٹ کورنگی زبیر احمد چنااورایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم کے ہمراہ ڈسٹرکٹ کورنگی، کورنگی زون کی تمام یونین کونسل میں مچھر ، مکھی ،کیڑے مار مہم اور دیگر بیماریوں سے بچائو کیلئے اسپرے مشینوں میں جراثیم کش ادویات ڈال کر اسپرے مہم کا آغاز کیا اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ کورنگی ، کورنگی زون کے دفتر سے اسپرے مشینوں کی سوزوکیاںحق پرست رکن صوبائی اسمبلی سندھ معین عامر پیر زادہ ، ڈپٹی کمشنرڈسٹرکٹ کورنگی زبیر احمد چنااورایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم کی زیر نگرانی بلدیہ کورنگی، کورنگی زون کی تمام یونین کونسل میں روانہ کی گئیں شیڈول کے مطابق تمام یونین کونسل میںسٹی گورنمنٹ کی جانب سے فراہم کردہ سوزوکیوں کے زر یعے مچھر مار ،مکھی مار اور دیگر بیماریوں سے بچائو کے لئے اسپرے مہم چلائی گئی۔

حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سندھ معین عامر پیر زادہ نے کہا کورنگی زون انتظامیہ شہر کی تعمیر وترقی کے ساتھ عوام کی صحت اور طبی سہولتوں کی فراہمی پر بھی توجہ دے رہے ہیں اسی لئے مچھروں اور ڈینگی مچھروں سے بچائو اور خاتمہ کیلئے اسپرے مہم جاری ہے اور سٹی حکومت اور محکمہ صحت کا عملہ کراچی کے تمام ڈسٹرکٹ میں باقاعدگی سے اسپرے کر رہا ہے جس کے مثبت اثرات ظاہر ہورہے ہیں اسپرے مہم کو عوام نے بے حد سراہا ہے کیونکہ اس اقدام سے آسانیاں اور مچھروں سے نجات مل رہی ہے ڈپٹی کمشنرڈسٹرکٹ کورنگی زبیر احمد چنانے کہا کہ مچھروں کے خاتمے کیلئے اسپرے کے ساتھ ساتھ صفائی کا خیال بھی لازمی رکھا جائے اور اسپرے مہم اور صفائی کے عملے سے مکمل تعاون کر یںکچرا صرف مقررہ کچرا کنڈیوں میں ڈالیں گندگی نہ پھیلائی جائے اور گلی محلے یا سڑک پر پانی جمع نہ ہونے دیں اس لئے کہ مچھروں اور ڈینگی وائرس کی کھڑے پانی میں افزائش ہوتی ہے اس موقع پرایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے عوام سے اپیل کی کہ اپنے علاقوں میں جرا ثیم کش اسپرے مہم کے عملے سے تعاون کریں اور اسپرے کے دوران کھانے پینے کی چیزیں ڈھانپ کر رکھیں۔