ایندھن 50 فیصد سستا ہونے سے عوام کیلئے بجلی کے نرخوں میں کمی

Fuel

Fuel

کراچی (جیوڈیسک) رواں مالی سال 9 ماہ کے دوران بجلی گھروں میں استعمال ہونے والا ایندھن 50 فیصد سستا ہونے سے عوام کے لیے فی یونٹ بجلی کے نرخوں میں بتدریج کمی واقع ہو رہی ہے۔

انڈسٹری ماہرین کے مطابق رواں مالی سال کے آغاز پر فی ٹن فرنس ائل کے دام 50 ہزار روپے کے قریب تھے جو اب لگ بھگ 25 ہزار کے قریب آچکے ہیں۔

بجلی گھروں میں استعمال ہونے والے اس ایندھن کے دام گرنے سے پاور پلانٹس کی پیداواری لاگت بھی گھٹی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تو بجلی گھروں کی پیداواری لاگت بھی بڑھے گی۔

اس لیے حکومت کو ہوا اور شمسی اور توانائی سے بجلی کے حصول کے منصوبوں پر تیزی سے کام کرنا چاہیئے تاکہ عوام کو متواتر سستی بجلی فراہم ہو سکے۔