مفرور کوریئن ٹائیکون کی بیٹی پیرس میں گرفتار

Korean Taikun

Korean Taikun

پیرس (جیوڈیسک) مفرور کوریئن ٹائیکون کی بیٹی جس پر گزشتہ ماہ کے کشتی حادثے کا ذمہ دار ہونے کا الزام ہے کو فرانس میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

47 سالہ یوسومینا کو عالمی وارنٹ گرفتاری کے تحت پیرس میں اس کی رہائشگاہ سے حراست میں لیا گیا۔

جج فیصلہ کرے گا کہ آیا اسے جنوبی کوریا کے حوالے کرنے سے متعلق فیصلے کو ملتوی کرتے ہوئے حراست میں رکھا جانا چاہئے یا نہیں۔