پورا حلقہ این اے 107 میرے لیے کوٹلہ ہے۔

ملکہ (عمر فاروق اعوان سے ) پورا حلقہ این اے 107 میرے لیے کوٹلہ ہے۔ میرے لیے سب برابر ہیں۔ مجھے شہرت اور پروٹوکول کی ضرورت نہیں ہے۔ بلکہ میں تو آپ کی خدمت اور ترجمانی کے لیے قومی اسمبلی میں گیا ہوں۔ میرے حلقہ کا ہرفرد ایم این اے اور ایم پی اے ہے۔ ان خیالات کا اظہار سالار قافلہ ممبر قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے موضع پلاہوڑی میں ڈاکٹر فضل حسین مرحوم فرزند کویت کی نامور سماجی سیاسی اور کاروباری شخصیت چوہدری غضنفر جمشید کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیے گئے عدیم المثال گرینڈڈنر کے موقع پر کیا۔

انہوں نے کہ آج ہماری جماعت کو حکومت ملی ہے تو آج سارا ملک اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے۔ ہر طرف کرپشن چور بازاری اور قتل و غارت کے قصے ہیں۔ جو ہمیں جانے والی کرپٹ حکومت سے ورثے میں ملے ہیں۔ لیکن
اب آپ نے ووٹ کے ذریعے ہمیں موقع دیا ہے کہ ہم ملک کی ترقی اور خوشخالی میں اپنا کردار ادا کریں۔ مجھے اُمید ہے کہ ہمارا لیڈر میاں نواز شریف ملک کو لوڈ شیڈنگ سمیت ان سارے عذابوں سے نجات دلائے گا۔

چیلنج بہت زیادہ ہیں لیکن اللہ کے فضل سے ان پر قابو پائیں گے۔ میں آپ کا بھائی ہوں غلط کام کی حمایت نہ کروں گا۔ صرف حق کا ساتھ دوں گا۔ تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو کہا ہے کہ اللہ کی مخلوق کی خدمت کرو اور ان کی دعائیں لو۔ عزت اور ذلت کا مالک اللہ ہے۔ اگر ہم اللہ کو راضی کریں گے اللہ کے احکام پر چلیں گے۔ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے
محبت کریں گے تو اللہ ہم پر رحمت کرے گا اور ہمیں نیک اور صالح حکمران عطا فرمائے گا۔ جو ہماری خدمت کریں گے۔

عوام کی خدمت کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔ اللہ ہم کو خدمت کرنے کی توفیق دے۔ میرا فون ایم این اے بننے سے پہلے بھی آن رہتا ہے اب بھی 24 گھنٹے آن رہتا ہے میں خود فون سنتا ہوں تا کہ آپ ساتھیو ں کے ساتھ ہر وقت رابطہ میں رہوں۔ اگر آپ کی خدمت نہ کرسکا تو آئند ہ آپ کے پاس ووٹ کے لیے نہ آئوں گا۔ میرے لیے دعا کریں اللہ مجھے کامیاب کرے۔

میرا پروگرام ہے کہ ضلع میں دشمنیوں کا خاتمہ کروں۔ اور یہ علاقہ تعمیر و ترقی کے لحاظ سے مثالی حلقہ بنے۔ قومی اسمبلی میں آپ کا ترجمان بن کر رہوں گا او ر میری جماعت نے کبھی بھی اسلام یا پاکستان کے بارے میں غلط فیصلہ کیا تو میں انشااللہ وہاں بھی آپ کے خیالات کی ترجمانی کروں گا۔

انہو ں نے چوہدری غضنفر جمشید کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے اعزاز میں اتنا بڑا پروگرام منعقد کیا او رکہا کہ میں ان کی اس کوشش کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔ اور اہلیان پلاہوڑی کی محبت کبھی فراموش نہ کر سکوں گا۔ خصوصا چوہدری غضنفر جمشید اور ان کے رفقاء کی محبتیں مجھے ہمیشہ یاد رہیں گی۔