لاہور (29 جون 2015ئ) اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ محمد زبیر حفیظ نے کہاہے کہ فولنگ کی بجائے تعلیمی اداروں میں نئے آنے والے طالب علموں کا استقبال پھولوں سے کرنا جمعیت کی روایت ہے۔ جمعیت ماضی کی طرح اب بھی طالب علموں کی خدمت میں پیش پیش ہے نئے آنے والے طلبہ وطالبات شرپسند عناصرکے عتاب اور انتظامیہ کی غفلت کے سبب تعلیم چھوڑ دیتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے دیر لوئر میں کالجز میں رہنمائے داخلہ سٹالز اور افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ کارکنان جمعیت طلبہ کی کونسلنگاور بھرپور رہنمائی کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔
نئے آنے والے طلبہ کیساتھ فولنگ ایک غیراخلاقی حرکت ہے اور کا لجز انتظامیہ کا فرض بنتا ہے کہ وہ تعلیمی اداروں میں ہونے والی ایسی سرگرمیوں کی بیخ کنی کرے ۔کالجز میں طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول دیا جائے تاکہ وہ بہتر ماحول میں تعلیمی عمل کو جاری رکھ سکیں ، زبیر حفیظ نے اس سے قبل مردان اور پشاور میںطلبہ اجتماعات سے خطاب کیا اور کارکنان سے خصوصی ملاقاتیں کیں۔