لیمو فوما کینسر کی شکل ہے اس مرض میں خون کی خلیوں کی تعداد بڑھ جاتی ہے ہر سال ایک لاکھ افراد اس مرض میں مبتلا ہو رہے ہیں ڈاکٹر سلمان فریدی
Posted on September 10, 2013 By Geo Urdu کراچی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) لیاقت نیشنل ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمان فریدی نے کہا کہ لیمو فوما کینسر کی شکل ہے جس میں خون میں سفید خلیوں کی تعداد بڑھ جاتی ہے اس مہلک مرض کی دو ابتدائی بڑی قسم ہے نان ہاڈگسن اور ہاڈگسن 50 اقسام اس مرض کی عام ہے اس مرض میں ہر سال ایک لاکھ افراد مبتلا ہوجاتے ہیں وقت کے ساتھ اس کی تعداد بڑھ رہی ہے یہ کینسر کا قابل علاج مرض ہے۔
اس مرض سے بچائو اور چھٹکارہ حاصل کرنے کے لئے نئی ادویات دستیاب ہیں اور خوش قسمتی سے لیاقت نیشنل ہسپتال کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ اس مرض کو قابو پانے کے لئے شعبہ طب میں جدید ٹیکنا لیو جی کو متعارف کراکر اس مرض کا علاج ممکن بنا رہا ہے ان خیالا ت کا اظہار ڈاکٹر سلمان فریدی نے لیاقت نیشنل ہسپتال و میڈیکل کالج کے زیر اہتمام لیمو فوما کے انتظام میں تنازعہ کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
سیمینار سے ڈاکٹر ثوبیہ تبسم، ڈاکٹر سید محمد عرفان، ڈاکٹر نائلہ ذاہد، محمد شمائل اشرف، ڈاکٹر نرگس اور دیگر نے بھی اپنے خطاب میں کیسنر کے اس مرض پر تفصیلی روشنی ڈالی اس سے بچائو اور امراض کے خاتمے کے لئے شرکاء کو مفید معلومات فراہم کی سمینار میں شرکاء کے سوالات کے جوابات بھی دیئے گئے میڈیکل ڈائریکٹر بقائی انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر ایس ایچ منظور زیدی، کنسلٹنٹ کرن ہسپتال ڈاکٹر اصغر حسین، ڈاکٹر ندیم، ڈاکٹر منیرہ موسیٰ جی، ڈاکٹر نہال مسعود۔
ڈاکٹر نعیم لغاری ،ڈاکٹر صباء جمال، ڈاکٹر ابن حسن، ڈاکٹر ایم علی میمناور ڈاکٹر نجیب نعمت اللہ نے لیمو فوما کینسر کے حوالے سے شرکاء سیمینار کے تفصیلی جوابات دیئے ماہرین نے کہا کہ اس قابل علاج مرض کی اگر فوری تشخیص ہو جائے تو اس پر قابو پانا ممکن ہے مقررین نے کہاکہ احتیاط علاج سے بہتر ہے اگر ہم امراض سے متعلق عوامی شعور کو اُجاگر کریں تو ممکن ہے ہم معاشرے سے مہلک امراض سمیت متعدد مرض کا خاتمہ اور قیمتی جانوں کا ضیاع ہونے سے بچا سکتے ہیں۔
سیمینار سے اختتامی خطاب میں لیاقت نیشنل میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمان فریدی نے کہاکہ لیاقت نیشنل ہسپتال و میڈیکل کالج شعبہ طب میں جدید تحقیق کے ذریعے امراض کے خاتمے اور صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے کوشاں ہے انہوں نے ڈیپارٹمنٹ آف آنکلیوجی لیاقت نیشنل ہسپتال کو امراض سے آگاہی سے متعلق عوامی شعور کو اُجاگر کرنے کے لئے سیمینار کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا اور اس سلسلے کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔