بچوں کی صحت کے معاملے میں سخت گیر ماں ہوں، مادھوری ڈکشت

Madhuri Dixit

Madhuri Dixit

ممبئی (جیوڈیسک) مادھوری ڈکشت دو بچوں آرین اور رایان کی والدہ ہیں، مادھوری نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ وہ بطور ماں صحت کے معاملے میں بچوں سے سختی برتتی ہیں، وہ روزانہ اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ ان کے بچے صبح اور رات کو سونے سے پہلے برش کریں۔

چاہے ان کے بچے کسی بھی تقریب سے رات دیر سے بھی آئے ہوں، بہت تھکے ہی کیوں نہ ہوں، انہیں دانت صاف کئے بغیر سونے کی اجازت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ صحت مند گھرانہ کے تصور پر یقین رکھتی ہیں اور اس نظریے کی ترویج کیلئے کوشاں بھی ہیں۔ مادھوری نے کہا کہ مسکراہٹ نہ صرف خوبصورتی بلکہ اعتماد میں بھی اضافہ کرتی ہے۔

اس سے دوسروں پر اچھا اور مثبت اثر پڑتا ہے۔ مادھوری نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ ہر چھ ماہ بعد ضرور مستند دندان سے رجوع کریں اور دانتوں کی صحت کا خیال رکھیں تاکہ مہلک امراض سے محفوظ رہ کر صحت مند زندگی بسر کر سکیں۔ مادھوری نے 1999 میں ڈاکٹر سری رام نینی سے شادی کی تھی۔