کراچی (جیوڈیسک) مسلم لیگ ف اور پاکستان تحریک انصاف گورنر ہاوس کراچی میں ہونیوالے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گی۔ اس حوالے سے مسلم لیگ ف کے راہنما امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ فنکشنل لیگ گورنر ہاوس میں ہونیوالے اجلاس میں شرکت نہیں کرے گی۔
ان کا شکوہ ہے کہ وزیر اعظم کی زیرصدارت سیاسی جماعتوں کے اجلاس کی باضابطہ دعوت نہیں ملی۔ یہ ہی شکوہ پاکستان تحریک انصاف نے بھی کیا ہے، تحریک انصاف کے ذرائع کو آرڈی نیٹر جمال صدیقی کہتے ہیں کہ تحریک انصاف کو اجلاس میں شرکت کی باضابطہ دعوت نہیں دی گئی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔