کوئٹہ (جیوڈیسک) جسٹس افتخار چوہدری کے بیٹے ڈاکٹر افتخار ارسلان نے کہا ہے کہ اُ ن کے پاس ایسا کوئی پیسہ نہیں کہ بانٹتے پھریں۔ عمران خان کےبیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ارسلان افتخار نے کہا کہ اُ ن کا تعلق نہ برطانیہ کے گولڈ اسمتھ خاندان سے ہے نہ پاکستان کی کسی جاگیر دار فیملی سے، چھ ماہ پہلے ہی چیلنج کردیا تھاکہ عمران خان اپنے اس الزام کا بھی ثبوت نہیں دے سکیں گے۔ ارسلان افتخار کا کہناتھاکہ نہ وہ پارٹی فنڈ کھاتے ہیں اور نہ اُس پر عیاشی کرتے ہیں۔