موبی لنک فاؤنڈیشن نے پی اے ایل ایس کو ریسکیو گاڑی عطیہ کر دی

Mobilink

Mobilink

کراچی (جیوڈیسک) موبی لنک فاؤنڈیشن نے پاکستان لائف سیورز ایسوسی ایشن (پی اے ایل ایس ) کو ریسکیو گاڑی عطیہ کی ہے اس گاڑی کو ساحل سمندر پرلائف گارڈز کی نقل و حمل اور ڈوبنے والے افراد کو فوری طور پر اسپتال میں منتقل کرنے کیلئے استعمال کیا جائے گا، ریسکیو گاڑی میں دو طرفہ ریڈیو نصب کیا گیا ہے جولائف گارڈز کو کنٹرول سینٹرکے ساتھ رابطہ فراہم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

موبی لنک کے کارپوریٹ کمیونیکیشنز کے سربراہ عمر منظور نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موبی لنک کا پی اے ایل ایس کے ساتھ جاری شراکت داری کمیونٹی میں تبدیلی لانے کیلئے ہماری وابستگی کا عکاس ہے، انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ شراکت داری پی اے ایل ایس کی جانب سے ساحل پرگشت کی کوششوں میں مثبت کردار ادا کرے گا اور ہمیں کمیونٹی کیلئے ہر دن بہتر بنانے کیلئے موقع فراہم کرے گا۔

موبی لنک اور پی اے ایل ایس نے 2013 میں تعاون پر مبنی کاموں کو منظم کرنے سے اپنی شراکت کا آغاز کیا۔ پی اے ایل ایس نے گزشتہ سال کراچی کے ساحل سمندر میں موبی لنک رضاکاروں کیلئے صفائی مہم کا اہتمام کیا۔ ان تقریبات میں 200 سے زیادہ موبی لنک کے عملے کے ارکان اور موبی لنک فاؤنڈیشن ٹارچ بیررز نے شرکت کی۔