اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ میں لاپتا فرد سلطان حسین کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس جواد خواجہ کا کہنا ہے کہ بنیادی حقوق جہاں بھی غصب ہوں گے، سپریم کورٹ مداخلت کرے گی۔
سپریم کورٹ میں جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیے کہ شہریوں کی آزادی اور بنیادی حقوق پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔
عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل عتیق شاہ کو فوجی حکام سے معلومات حاصل کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ فوجی حکام سے پوچھ کر بتائیں کہ سلطان حسین کہاں ہے؟ کیس کی مزید سماعت 27 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔