اسلام آباد (جیوڈیسک) عمران خان نے بنی گالہ میں خاص کھلاڑیوں سے صلاح مشورے کئے۔ ترجمان تحریک انصاف کے مطابق اجلاس میں کہا گیا کہ پانامہ لیکس پوری قوم کا مقدمہ ہے۔
مشترکہ ٹیم کی خفیہ تحقیقات قابل قبول نہیں، پانامہ مقدمے کی طرح جے آئی ٹی کی کارروائی بھی میڈیا کے سامنےآگے بڑھائی جائے۔
پی ٹی آئی نے ڈان لیکس کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی ذمہ داروں کو بچانے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دینگے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ پارٹی فنڈنگ کیس میں ریکارڈ اور تمام ثبوت فراہم کئے جائیں، ہاتھ صاف ہیں، چھپانے کیلئے کچھ نہیں۔ اجلاس میں لیگل ٹیم کی جانب سے اصغر خان کیس پر عملدرآمد کیلئے تیار کردہ درخواست پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔