اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی اسکروٹنی کمیٹی نے بارہا اپنی بے بسی اور پاکستان تحریک انصاف کو ہونے والی غیر ملکی فنڈنگ کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کرنے میں ناکامی کا اظہار اپنی رپورٹ میں کیا۔
نتائج کے پڑھنے سے معلوم ہوا کہ کمیٹی نے کم از کم ایک درجن بار اس کا ذکر کیا کہ وہ مکمل معلومات اور فنڈز کے ذرائع کی عدم موجودگی میں لین دین کے حوالے سے مزید تبصرے کرنے سے قاصر ہے۔
اس فورم، جس نے دسمبر 2014 میں پی ٹی آئی کے بانی رکن سے مخبر بن جانے والے اکبر ایس بابر کے دائر کردہ کیس کی 96 سماعتیں کیں، کے پاس پی ٹی آئی کو اس کے مالی لین دین سے متعلق تمام تفصیلات شیئر کرنے پر مجبور کرنے کا کوئی مینڈیٹ نہیں۔