حکومتی مشینری اس وقت کہاں تھی جب دہشت گردی کا سور پھلتا پھولتا رہا: اشرف آصف جلالی

Ashraf Asif Jalali

Ashraf Asif Jalali

لاہور: سربراہ تحریک صرطِ مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ فنڈنگ کے بارے میں سعودی وضاحت کے بعد حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس فنڈ کے غلط استعمال کا کھوج لگائے۔

حکومتی مشینری اس وقت کہاں تھی جب دہشت گردی کا سور پھلتا پھولتا رہا غیر ملکی ہاتھ اپنے مخصوص نظریات کے لوگوں کو مقاصد کے لئے فنڈنگ کرتے رہے جس سے ملک تباہی کے موجودہ دھانے تک پہنچ گیا اگر بیورو کریسی کی کچھ کالی بھیڑیں اس دھندے میں ملوث نہ ہوتیں تو جس آگ کو آج خون سے بجھانا پڑ رہا ہے یہ سلگنے ہی نہ پاتی یاپھر پانی سے بجھا دی جاتی۔

حکومت اب بھی ہوش کے ناخن لے اور منبر و محراب کا تقدس پامال کرنے کی بجائے بھڑوں چھتے میں ہاتھ ڈالے اور قومی ایکشن پلان کو ناکام ہونے سے بچائے۔