کابل (جیوڈیسک) افغان حکومت کو فنڈز کی کمی کے سبب یتیم خاندانوں اور فلاحی اداروں کا انتظام چلانے میں مشکلات در پیش ہیں۔
ایک غیر ملکی این جی او کی رپورٹ کے مطابق جنگ کے سبب ہزاروں بچے ان اداروں کا رخ کر رہے ہیں اور انہیں کھانے، پینے کا سامان مہیا کرنے کے علاوہ سہولتوں کی فراہمی پر کروڑوں روپے خرچ کرتا ہے جو برداشت کرنا حکومت کے بس میں نہیں ہے۔
اس سلسلہ میں ڈونرز اور این جی اوز سے فنڈز فراہمی کا مطالبہ کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔