اسلام آباد (جیوڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے چیئرمین سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پاکستان کا اہم تعلیمی و تحقیقی ادارہ ہے اور تحقیق کے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی سرانجام دے رہا ہے مگر فنڈز کی کمی کی وجہ سے ادارے کی تحقیق کے متعدد منصوبے متاثر ہو رہے ہیں۔
اگر ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنا ہے تو حکومت سائنس و ٹیکنالوجی کے تحقیق کے شعبے کی طرف خصوصی توجہ دے اور وافر مقدار میں فنڈز فراہم کرے۔ قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔