فنڈز کی فراہمی کے بعد ہسپتالوں میں بہتری آنا شروع ہوئی ہے: گورنر سندھ

Dr Ishrat ul Ebad

Dr Ishrat ul Ebad

کراچی (جیوڈیسک) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے گورنمنٹ ہسپتال گلستان جوہر ، نیپا چورنگی پر واقع ٹراما سینٹر اور کراچی انسٹیٹوٹ آف ہارٹ ڈیسز اور نرسننگ اسکول کا دورہ کیا۔

گورنر سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے آئی ایچ ڈی نرسنگ انسٹیوٹ سمیت دیگر اسپتال کی سہولیات کے لیئے فنڈز کی کمی تھی جس کے باعث اداروں کی کارکردگی تسلی بخش نہیں تھی ۔گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہیٹ اسٹروک سے کے حوالے سے پیشگی تیاریاں مکمل کر لیں ہیں اور ہر طرح کی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی تیار ہے۔

گورنر سندھ نے گورنمنٹ ہسپتال گلستان جوہر کے اطراف سے تجاوزات ہٹانے اور تعمیراتی کام میں حائل رکاوٹوں کو جلد از جلد دور کرنے کیلئے متعلقہ افسران کو ہدایت بھی کی۔