نیویارک (جیوڈیسک) نامور اداکار ڈومینک کوپر کی رومانٹک ڈرامہ فلم “سمر اِن فروری” کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ ہدایتکار کرسٹوفر مینول کی یہ فلم جوناتھن اسمتھ کے مشہور ناول سمر اِن فروری سے ماخوذ ہے جس میں ڈومنیک کوپر کیساتھ ساتھ ایملی براؤننگ، ڈین اسٹیونز، ہیٹی موراہن اور نکولس فیرل اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
جیریمی کاؤڈرے اور پیپاکراس کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی بیسویں صدی کے اوائل میں بوہیمئن آرٹسٹوں پر مشتمل لامورنا گروپ کے گرد گھومتی ہے جو ایک لَوٹرائی اینگل کے بیچ اپنا کردار نبھا رہے ہیں۔
کراس ڈے پروڈکشن کے اشتراک سے بننے والی یہ فلم سمر اِن فروری گزشتہ سال جون میں برطانیہ میں ریلیز کی جاچکی ہے جو میٹروڈوم ڈسٹربیوشن کے تحت اب 7 جنوری کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔