بالی ووڈ: رواں ماہ چار ارب روپے کی فلمیں ریلیز ہونگی

Bollywood

Bollywood

بالی ووڈ میں اس مہینے چار سو کروڑ کی فلمیں ریلیزہوں گی۔ بارشوں کے مہینے میں بالی ووڈ میں پیسوں کی بارش ہو گی۔ رِم جِھم کا مہینہ اگست بالی ووڈ کے لئے خاص اہمیت اختیار کرگیا ہے کیونکہ اس پورے مہینے میں ایسی فلمیں ریلیزہوں گی جن سے باکس آفس پرپیسوں کی بارش ہوگی۔ اگست کے مہینے کا ہر جمعہ فلم بینوں کے لئے ٹریٹ ثابت ہوگا۔

کیونکہ اس میں شاہ رخ خان، اکشے کمار، اجے دیوگن اورجان ابراہم جیسے میگا اسٹارز سلور اسکرین کے ذریعے اپنے پرستاروں کو خو ش کرتے دکھائی دیں گے۔ چار سو کروڑ روپے سے بھی کچھ زیادہ مالیت کی ،چنائے ایکسپریس ،ونس اپان اے ٹائم ممبئی دوبارہ، ستیہ گرہ، اور مدراس کیفے بھارت بھر کے سینیماں میں ریلیز کی جائیں گی۔

ان فلموں میں سے شاہ رخ خان اور اکشے کمار کی صر ف دو فلموں کا ہی بجٹ جوڑا جائے تو وہ ایک سو پچھتر کروڑ بنتا ہے۔ اگست کے مہینے کو لے کر بالی وڈ میں کتنی ہلچل ہے اس کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ انڈسٹری کے اندرونی ذرائع چار فلموں سے تین سو کروڑ روپے سے بھی زیادہ کی آمدنی کی امید لگائے بیٹھے ہیں۔