فرنس آئل کی قیمت میں مزید 4 ہزار روپے فی ٹن کمی ہوگئی

Furnace Oil

Furnace Oil

کراچی (جیوڈیسک) فرنس آئل کی قیمت میں مزید 4 ہزار روپے فی ٹن کمی ہو گئی۔عوام کو انتظار ہے کہ سستا ایندھن ملنے کے بعد پاور پلانٹس بجلی کے نرخ گھٹانے کا اعلان کب کریں گے ؟فرنس آئل کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ، پاور پلانٹس کی پیداواری لاگت میں کمی، کیا عوام کے لیے بجلی کا یونٹ بھی سستا ہوگا؟ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ کے بعد ستمبر سے اب تک فی ٹن فرنس آئل 86 ہزار 549 روپے سے کم ہوکر 56 ہزار 561 روپے کا ہوچکا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں ماہانہ 60 ارب روپے مالیت کی بجلی فرنس آئل کی سے بنتی ہے اور خام تیل کی قیمتیں موجودہ سطح پر رہنے سے بجلی کی پیداواری لاگت میں سالانہ 100 ارب روپے کی بچت ہوسکتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاور پلانٹس پیداواری لاگت میں کمی کا فائدہ بجلی سستی کرکے عوام کو منتقل کریں تاکہ صارفین کی جیب پر سے بجلی بھاری بھرکم بلوں کو کچھ بوجھ کم ہوسکے۔