اسلام آباد (جیوڈیسک) مشرق وسطیٰ کی 2 بڑی تیل سپلائی کرنے والی کمپنیوں نے پاکستان کو موخر ادائیگیوں پر تیل فراہم کرنے کی پیشکش کردی ہے۔
اس ضمن میں حکام نے بتایا کہ معاہدے کی صورت میں پاکستان 7 ارب ڈالر کا تیل موخر ادائیگیوں پر درآمد کر سکے گا جس سے زرمبادلہ ذخائر پر دباؤ محدود مدت کیلیے کم ہوجائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ کمپنیوں کی پیشکش کے مطابق درآمدی تیل کی ادائیگی کیلیے پاکستان کو 300 دن کا وقت مل سکتا ہے۔
پاکستان فی الحال ایک کمپنی سے 60 دن کی موخر ادائیگیوں کی سہولت پر تیل درآمد کر رہا ہے، تیل سپلائرز نے 5 فیصد شرح سود پر یہ سہولت دینے کی پیشکش کی ہے، معاہدہ ہوجانے کی صورت میں پاکستان اس سہولت کے تحت 7 ارب ڈالر کا تیل موخر ادائیگیوں پر خرید سکے گا جس سے زرمبادلہ ذخائر پر دباؤ محدود مدت کیلیے کم ہو جائیگا۔