کراچی: ایڈمنسٹر یٹر و ڈپٹی کمشنر سینٹرل ریٹائرڈ کیپٹن فرید الدین مصطفی نے کہا ہے کہ مستقبل کے معماروں اور اپنے پیاروں کو مستقل معذور ہونے سے بچائیں اپنے ہر 5 سال سے کم عمر کے بچے کو پولیو سے بچائو کے قطرے ضرور پلائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نصرت بھٹو کالونی نارتھ ناظم آباد میں 5 سال سے کم عمر کے بچے کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلا کر آج سے شروع ہونے والی پولیو مہم کا باقائدہ آغاز کیا۔
اس موقع پر انکے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر حامد مصطفی،ADC سینٹرل سید شجاعت حسین و دیگر متعلقہ عملہ بھی موجود تھا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سینٹرل فرید الدین نے کہا کہ جہاں سرکاری اداروںکی ذمہ داری کے وہ عوام کی صحت کی حفاظت کرے وہیں عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ بھی اپنے بچوں کی صحت کا خیال رکھیں اور پولیوسے بچائو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور ایسے عناصر پر نظر رکھیں جو آپکے بچوں کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے معذور دیکھنا چاہتے ہیں ۔ اس موقع پر انہوں پولیو ورکرز کو بھی ہدایت کی کہ وہ اس مہم کو کامیاب بنانے اور پاکستان خصوصا ڈسٹرکٹ سینٹرل کو پولیو فری بنانے کے لئے اپنی تمام تر توانائی کو برئوے کار لائیں انہوں نے کہا کہ پولیو کے خلاف چلائی جانے مہم میں کسی قسم کی سست روی و کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی 5 سال تک کی عمر کے ہر بچے کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائے انکاری خاندان کو آخری حد تک مجبور کیا جائے کہ وہ اپنے بچے کو پولیو سے بچائو کے قطرے ضرور پلائے وگر نہ اسکے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔
واضح رہے کہشروع ہونے والی پولیو مہم آئندہ چار روز تک جاری رہیگی جبکہ پولیو کے خلاف یہ مہم ڈسٹرکٹ سینٹرل کی 58 یونین کونسلوں میں 1604 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ں چلائی جائیگی ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر فرید الدین مصطفےٰ نے ایسے افراد کے خلاف قانونی کاروائی کر نے کا ارادہ ظاہر کر تے ہوئے کہا کہ جو لو گ اپنی اولا د کو پولیو جیسی لا علاج بیماری کے رحم و کرم پر چھوڑ نا چاہتے ہیں ان کے خلا ف ایف آئی آر کا درج کر کے با قا عدہ گرفتا ری عمل میں لائی جائے گی کیونکہ جن بچوں کو پولیو ہو جائے وہ زندگی بھر کے لیے اپا ہج ہو جا تے ہیں ۔ والدین پر بوجھ ہو نے کے ساتھ معاشرے پر بھی بوجھ بن جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ہماری آئندہ نسل کا مسئلہ ہے۔ اسے ہم آج حل کر سکتے ہیں وگرنہ وقت گزر جا نے پر کوئی علا ج کارگر نہ ہوگا۔