مستقبل کا فیصلہ: اسٹیون جیرارڈ نے مزید وقت مانگ لیا

 Steven Gerrard

Steven Gerrard

ساؤ پالو (جیوڈیسک) انگلش فٹ بال ٹیم کے کپتان اسٹیون جیرارڈ نے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کیلئے مزید وقت لیا۔

ان کا کہناتھا کہ وہ کھیل سے وابستہ رہنے سے متعلق فیصلہ کرنے سے قبل مزید سوچ بچار کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس بات میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ وہ آئندہ ہفتے کوئی اہم اعلان کرنے والے ہیں۔