اسلام آباد (جیوڈیسک) آئندہ مالی سال کے لیے قومی ترقیاتی بجٹ کا حجم 11 سو 75ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے ، اینول پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کل ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے گی ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیر صدارت اینول پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا۔
جس میں آ ئندہ مالی سال 15-2014 میں وفاق اور صوبوں کے لیے ترقیاتی پرگرام کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے،اجلاس میں وفاقی ترقیاتی منصوبوں کیلئے 525 ارب روپے اور صوبوں کیلئے 650 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دی جا سکتی ہے۔ذرائع نے بتایا۔
کہ وفاق کیلئے مختص کیئے جانیوالے ترقیاتی فنڈز میں 70 فیصد رقم انفراسٹرکچر اور 25 فیصدسماجی شعبے کے لیے مختص ہے۔ ترقیاتی بجٹ کو خاتمی منظوری کیلئے 29 مئی کو وزیر اعظم کی صدارت میں ہونے والی قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔