آئندہ مالی سال دوہزار تیرہ ۔ چودہ کا بجٹ سات یا چودہ جون کو پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ جس کا کل حجم تقریبا پینتیس کھرب سے زائد کا ہوگا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ٹیکس آمدنی کا ہدف چھبیس کھرب پچھتر ارب روپے ہوسکتا ہے۔ جبکہ دفاع کیلئے چھ سو چھبیس ارب روپے کے تخمینے کا امکان ہے۔
ترقیاتی کاموں کیلئے بجٹ میں چار سو پچاس ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے۔ وفاق کوآیندہ بجٹ میں سولہ کھرب بیس ارب روپے خسارے کا امکان ہے ۔ وفاقی بجٹ میں پنشن کی مد میں ایک سو پچپن ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے۔ جبکہ سبسڈی کی مد میں تین سو چونسٹھ ارب روپے مختص کئے جانے کا امکان ہے۔