اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد آئندہ مالی سال میں تیل کے درآمدی بل میں دس فیصد تک کمی کا امکان ہے۔سست معاشی سرگرمیوں کی وجہ سے ڈیزل اور فرنس آئل کی در آمد میں انتہائی کمی ہوئی ہے، حکومت نے تخمینہ لگایا ہے کہ موجودہ مالی سال کے مقابلے میں در آمدی بل 10 فیصد کمی کے بعدآئندہ مالی سال میں 15.5ارب ڈالر ہوجائے گا۔
ذرائع کے مطابق در آمدی بل میں کمی کا تخمینہ پیٹرلیم مصنوعات کی در آمد میں کمی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں متوقع کمی کی بنیاد پر لگایا گیا ہے۔ بجٹ اندازوں کے مطابق تیل اور فرنس آئل کی مجموعی کھپت کا تخمیہ 5فیصد ہے۔
حکومت نے آئل کمپنیوں کی ایڈوائزری کمیٹی کی مشاورت سے آئندہ سال کیلئے درآمدی بجٹ کو حتمی شکل دیدی ہے۔ جو جولائی 2012اور مارچ 2013 کے دوران تیل کی حقیقی درآمد کی بنیاد پرکیا گیا ہے۔