اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آبادآئندہ عام انتخابات کے لیے وزارت خزانہ اب تک الیکشن کمیشن کو 3ارب40 کروڑ روپے جاری کر چکی ہے جبکہ مزید رقم جلد جاری کر دی جائے گی۔
وزارت خزانہ کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کے لیے 5ارب 90کروڑ روپے مانگے تھے۔ وزارت خزانہ اب تک الیکشن کمیشن کو 3ارب40 روپے جاری کر چکی ہے جبکہ الیکشن کمیشن کو مزید 2ارب 50کروڑروپے جلد جاری کر دیے جائیں گے۔