مستقبل قریب میں ہیلی کاپٹرز اور میزائل لے جانے کی صلاحیتوں کے حامل ڈیسٹرائیر تیار کئے جائینگے: ایران

Iran

Iran

تہران (جیوڈیسک) ایرانی بحریہ نے مستقبل قریب میں ملکی ساختہ ڈیسٹرائر تیار کرنے کا اعلان کیا ہے جو کہ ہیلی کاپٹر اور میزائل لے جانے کی صلاحیت کے حامل ہونگے۔

ایرانی بحریہ کے نائب کمانڈر ریئر ایڈمرل حسین خانزادے نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل قریب میں ایران اپنی میری ٹائم سرحدوں کی حفاظت کیلئے ملکی ساختہ ڈیسٹرائر تیار کریگا جو کہ ہیلی کاپٹر اور میزائل لے جانے کی صلاحیت کے حامل ہوں گے۔