آئندہ بلدیاتی انتخابات میں پاکستان سنی تحریک بھرپور حصہ لے گی: محمدشہبازقادری
Posted on August 25, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
لالہ موسی : آئندہ بلدیاتی انتخابات میں پاکستان سنی تحریک بھرپور حصہ لے گی ان خیالات کا اظہار صدر پاکستان سنی تحریک لالہ موسیٰ محمد شہباز قادری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک ایک مذہبی سیاسی جماعت ہے اور عوام کو مسائل سے نجات دلانے کیلئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اتحاد سیاست کا حصہ ہیں بلدیاتی انتخابات میں ہمخیال لوگوں سے مقامی یا ضلعی سطح پر اتحاد ہو سکتا ہے تاہم اس کا فیصلہ ضلعی سیاسی کمیٹی کرے گی ،انہوں نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک ملک میں نظام مصطفیٰ صلی اللہ عیلہ وآلہ وسلم کے عملی نفاذکیلئے کوشاں ہے اور ملک میں نظام مصطفیٰ صلی اللہ عیلہ وآلہ وسلم کے نفاذ تک سنی تحریک کاایک ایک کارکن میدان عمل میں موجود ہے۔