مستقبل میں مزید رومانوی فلموں میں کام کرنا چاہتا ہوں : ادیتیہ

Aditya

Aditya

ممبئی(جیوڈیسک)بالی ووڈ فلم عاشقی ٹو کے ہیرو ادیتیہ رائے کپور کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں رومانوی فلموں میں کام کرنا چاہیں۔ ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے ادیتیہ نے کہا گزشتہ جمعہ کو ریلیز ہونے والی فلم عاشقی ٹو کے پہلے چند دن سخت تنا کے تھے۔

جب علم ہوا کہ فلم باکس آفس پر بہتر کارکردگی دکھا رہی ہے تو جان میں جان آئی۔ ادیتیہ نے کہا فلم کی کامیابی کے بعد لوگوں کا رویہ بدل جاتا ہے انہیں امید ہے کہ یہ فلم انکے کیرئیر میں ایک سنگ میل ثابت ہو گی۔

ادیتیہ کی آنے والی فلمیں لندن “ڈریمز” اور “گذارش” ہیں تاہم انکی خواہش ہے کہ وہ مزید رومانوی فلموں میں کام کریں لیکن مستقبل قریب میں ایسی کوئی فلم انکے پاس نہیں۔