آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران حبس اور شدید گرمی کی پیش گوئی

Heating

Heating

لاہور (جیوڈیسک) ملک کے زیادہ تر علاقوں میں آج دن چڑھتے ہی سورج نے آنکھیں دکھانا شروع کر دیں، محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں حبس اور گرمی کی پیش گوئی کی ہے۔

موسم نے اپنے تیور بدل لیے، سورج چاچو کا پارہ چڑھنے لگا ،شدید حبس اور گرمی نے شہریوں کو نڈھال کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی یہ لہر اگلے چند روز تک جاری رہے گی۔آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم جنوب مشرقی سندھ۔

اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، ہزارہ کوہاٹ، مکران ڈویژن اور کشمیر میں آندھی، تیز ہواوں، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی پرآئندہ 24 گھنٹوں میں بوندا باندی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ گرمی نوکنڈی میں پڑی جہاں درجہ حرارت 46سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔