لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپوں کا فراڈ کرنے والے ملک عاصم کے کیس کی سماعت ایک بجے تک ملتوی کر دی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل عبدالحئی گیلانی نے موقف اختیار کیا کہ فیوچر کنسرن کے مالک ملک عاصم کے خلاف ایک سو ستاون مقدمات درج ہو چکے ہیں۔
ان مقدمات میں ملک عاصم کی اہلیہ زوبیہ احباب ملک کو بھی فریق ملزم کے طور پر شامل کر لیا گیا ہے جبکہ دونوں میاں بیوی کے پاسپورٹ بھی منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔ اس وقت یہ دونوں دبئی میں مقیم ہیں اور ان کی گرفتاری کے لئے ریڈ وارنٹ جاری کئے جا چکے ہیں۔