فیسکو نے بجلی چوری روکنے کیلئے نئے میٹر متعارف کرا دیے

Fesco

Fesco

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیسکو کی جانب سے بجلی چوری روکنے کیلئے نئے میٹر متعارف کر دیے گئے ہیں جن کی مدد سے نہ صرف بجلی کی چوری میں مدد ملے گی بلکہ بجلی کی بچت بھی کی جاسکے گی۔ فیسکو ہیڈ کوارٹر زمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیسکو کے سربراہ رانا عبدالجبار کا کہنا تھا۔

ایڈوانس میٹرنگ انفاسٹرکچر کی مدد سے بجلی کی چوری پکڑنے میں مدد بھی ملے اور بجلی کی بچت بھی کی جاسکے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس میٹر میں ایک ایسا سوئچ لگا ہے جو یہ بتا سکے گا کہ میٹر کو کھولا گیا اور ریڈنگ تبدیل کی گئی ہے۔یہی نہیں اب ان میٹروں کی مدد سے فیلڈ میں جا کر میٹر کاٹنے کی نوبت نہیں آئے گی۔

بلکہ آفس میں بیٹھے ہی بجلی چور ی کرنے اور میٹر میں تبدیلی کرنے اور بل ادا نہ کرنے والے کی بجلی منقطع کی جاسکے گی۔انہوں نے سمال میٹر کی فیسکو کالونی میں لگے میٹروں کا معائنہ بھی کرایا اور براہ راست آنے والی ریڈنگ بارے بھی آگاہ کیا۔

ان کا کہنا تھا ان میٹرز کی مالیت پورانے میٹر سے صرف 1500 زیادہ ہے اور صارفین کو اب یہ میٹر ہی دیے جائنگے۔ان کا کہنا تھا کہ پہلی بار فیصل آباد میں فیسکو کی جانب سے یہ منصوبہ عوام کیلئے لایا گیا ہے اور پورے پاکستان میں اس پر عملدرآمد کرایا جا سکتا ہے۔