جی ایچ کیو جانے کی خبروں میں صداقت نہیں ، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

پنجاب (جیوڈیسک) کے نامزد وزیر اعلی شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اسپیکر کو ووٹ دینے کے بعد پاور جنریشن کے حوالے سے متعلق وفد سے ملاقات کرنے گیا تھا۔ وزارت اعلی پنجاب کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد ن لیگ کے نامزد امیدوار شہباز شریف نے کہا ہے کہ جی ایچ کیو جانے کی خبروں میں صداقت نہیں۔

توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے اسلام آباد میں اہم ملاقات میں شرکت کی تھی۔ تحریک انصاف کے میاں محمود الرشید نے کہا کہ پنجاب میں وزارت اعلی کیلئے میدان خالی نہیں چھوڑیں گے۔ حکومت اپوزیشن جمہوری گاڑی کے پہئیے ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب کیلئے رائے شماری بدھ کے روز کی جائے گی۔