تھری جی اور فور جی کی نیلامی پرمایوس کن پیشکشیں

G-III

G-III

اسلام آباد (جیوڈیسک) 3 جی اور 4 جی کی نیلامی پر مایوس کن پیش کش ہوئی ہے، مایوس کن پیشکش پروفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار غصے میں ہیں، یہ بات وزارت خزانہ حکام نے غیر ملکی خبر ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ، 3 جی اور 4 جی کی نیلامی 23 اپریل کوہونی ہے ، پی ٹی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی خبر حقائق کے برعکس ہے۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق صرف4موبائل فون کمپنیوں نے نیلامی کیلئے پیش کش جمع کرائی ہیں۔ پی ٹی اے ترجمان کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی خبر حقائق کے برعکس ہے، وزارت خزانہ کے حکام کا نیلامی سے کوئی تعلق نہیں، نیلامی کا معاملہ خود مختار ریگولیٹر دیکھ رہا ہے۔

پی ٹی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ کسی نئے آپریٹر نے پیش کش جمع نہیں کرائی، 17 اپریل کوکامیاب بولی دہندگان کااعلان کیا جائیگا، تھری جی کیلئے 30 میگاہرٹزاور فورجی کیلئے 20 میگاہرٹزاسپیکٹرم نیلامی کے لیے پیش کیے جائینگے۔

ترجمان کے مطابق فورجی کالائسنس حاصل کرنے کی لیے تھری جی کالائسنس حاصل کرناضروری ہوگا۔ پاکستان میں 3 جی اور 4 جی ٹیکنالوجی نیلامی کیلئے پیش کی گئی ہے، 3 جی اور 4 جی ٹیکنالوجی حاصل کرنے کیلئے 4 موبائل کمپنیاں میدان میں ہیں، نیلامی کے دوران خریدارمخصوص رقم کے بدلے نیلام کردہ چیز حاصل کرنے کی لیے پیشکش کرتا ہے۔