اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک کے پہلے تھری جی اور فورجی لائسنسز کی نیلامی جاری ہے جو شام چھ بجے تک جا ری رہے گا۔ بولی کا آغاز چار سو ملین ڈالر سے شروع ہو گا، کامیاب کمپنیوں کا اعلان آج ہی کر دیا جا ئے گا،بولی کے ایک سے زیادہ راؤنڈزہوں گے۔
تھری اور فور جی اسپیکٹرم کی نیلامی اآج مقامی ہوٹل میں ہو گئی ہے پی ٹی اے ترجمان کے مطابق نیلامی کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا، بولی دہندگان کو نیلامی کے نظام میں لاگ ان کرنے کی اجازت دی جائیگی۔
بولی کا پہلا مرحلہ صبح 10 بجے شروع ہو گا، بولی کے عمل کے ایک سے زیادہ راؤنڈ ہونگے۔ ہر دور کا وقت تقریباً 45 منٹ یا اس سے زیادہ دورانیہ ہو گا۔ پی ٹی اے کی ویب سائٹ پر راؤنڈ کے نتیجے کا اعلان کیا جائیگا۔
نیلامی میں حصہ لینے کیلئے الیکٹرانک نظام کے استعمال کیلئے جگہ فراہم کی جائیگی۔ پی ٹی اے نے بیک وقت ایک سے زیادہ (ایس ایم آر اے) نیلامی کے طریقہ کار کا انتخاب کیا ہے۔ پی ٹی اے حکام کے مطابق نیلامی کا عمل ایک دن سے زیادہ دنوں پر بھی محیط ہو سکتا ہے۔