جی ایس ٹی میں اضافہ، اشیائے خورونوش کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں

GST Increase

GST Increase

کراچی (جیوڈیسک) جی ایس ٹی میں اضافے کے اعلان کی دیر تھی، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں ایسے بڑھیں کہ عام لوگ دیکھتے ہی رہ گئے اور بہت سی اشیا پہنچ سے دور ہوگئیں، بجٹ کے بعد اشیا کی قیمتوں میں اضافہ تو ہو گیا ہے، اب یہ جی ایس ٹی کے کھاتے میں آتی ہیں یا نہیں آتی۔

لیکن تھوک فروشوں سے لے کر عام دکاندار تک، سب کے لیے منافع کے کھاتے میں ضرور آتی ہیں، ان میں چینی کی قیمت دو روپے کلو بڑھ گئی، مرغی کے گوشت پر کم از کم تیس روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا، چنے کی دال پر چار روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا، مسور کی دال پر پانچ روپے کا اضافہ اور سرخ مرچ کی قیمت کو تو مرچیں ہی لگا دی گئی۔

ایک نہ دو، اکٹھے بیس روپے کا اضافہ ایک ساتھ کردیا گیا، جی ایس ٹی میں ایک فیصد اضافہ نافذ ہونے کے بعد خشک دودھ کی قیمت ایک سو دس روپے بڑھ گئی ہے ،یہی نہیں بلکہ لگ بھگ ہر وہ چیز جو جی ایس ٹی کے کھاتے میں شامل نہیں، ان کی قیمتیں بڑھ چکی ہیں جن میں پھل بھی شامل ہیں۔