ایلپس (جیوڈیسک) دنیا کے سات امیر ترین ممالک کی تنظیم جی سیون کی سالانہ سربراہی کانفرنس آج جرمنی کے شہر ایلپس میں ہوگی۔
سربراہی کانفرنس میں ساتوں ممالک امریکا ، جاپان ، برطانیہ ، فرانس ، کینیڈا ، اٹلی اور جرمنی کے سربراہان مشرقی یوکرین میں جاری جنگ کے سلسلے میں روس پر سفارتی دباؤ قائم رکھنے پر بات چیت کریں گے۔
ایجنڈے میں یونان اور گلوبل وارمنگ جیسے موضوعات بھی شامل ہیں امریکی صدر باراک اوباما بھی اجلاس میں شرکت کے لیے جرمنی پہنچے ہیں۔ پہلے یہ تنظیم جی ایٹ ہوا کرتی تھی لیکن گذشتہ سال کرائمیا کو خود میں ضم کر لینے کے سبب روس کو خارج کر دیا گیا اور اب یہ سات ممالک کی تنظیم رہ گئی ہے ۔