گڈانی کے ساحل پر لانچ ڈوب گئی، 12 ماہی گیر لاپتہ

Fishermen

Fishermen

بلوچستان (جیوڈیسک) بلوچستان کے ساحلی علاقے ڈام میں ماہی گیروں کی لانچ کھلے سمندر میں الٹ گئی۔ جس کے نتیجے میں بارہ ماہی گیر لاپتہ ہو گئے جبکہ چار کو بچا لیا گیا ہے۔ بلوچستان فشری کے مطابق گڈانی کے قریب ساحلی علاقے ڈام میں ماہی گیروں کی لانچ کھلے سمندر میں مچھلیوں کے شکار پر تھی کہ تیزہواووں کے سبب الٹ گئی۔

لانچ میں سوار پندرہ ماہی گیر سمندر میں ڈوب گئے۔ قریب گزرنے والی لانچ کے ماہی گیروں نے چار ماہی گیروں کو باحفاظت بچالیا۔ تاہم لاپتہ ہونے والے بارہ ماہی گیر وں کی تلا ش کا کام جاری ہے۔ بلوچستان فشری نے میری ٹائم سیکورٹی سے مدد حاصل کر لی ہے۔