گڈانی میں ایک ماہی گیر کے جال میں ہزاروں مچھلیاں پھنس گئیں

Fish

Fish

گڈانی (جیوڈیسک) بلوچستان کے ساحلی علاقے گڈانی میں ایک ماہی گیر کے جال میں ہزاروں مچھلیاں پھنس گئیں۔ ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ ایسا سال میں کبھی ایک مرتبہ ہوتا ہے۔

ماہی گیر عظیم بلوچ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گہرے سمندر میں مچھلیاں پکڑنے گیا تھا جہاں اس کے جال میں ہزاروں سنگاڑہ نامی مچھلیاں پھنس گئیں۔ گڈانی کے ماہی گیر رہنما توکل بلوچ کا کہنا ہے کہ پکڑی جانے والی مچھلیوں کی تعداد 4 ہزار سے زیادہ ہے اور ایک مچھلی کا وزن تین سے چار کلو کے درمیان ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایسا کبھی سال میں ایک مرتبہ ہی ہوتا ہے کہ مچھلیوں کا ریوڑ جال میں پھنس جائے۔ عموماً گہرے سمندر میں مچھلیاں پکڑنے والے ایک ہفتہ میں دس سے پندرہ من مچھلی پکڑتے ہیں۔ بڑی تعداد میں مچھلی پکڑے جانے کی اطلاع پر لوگوں کی بہت بڑی تعداد گڈانی فش ہاربر پہنچ گئی۔