پاکستان (جیوڈیسک) جب وزیر اعظم نواز شریف نے کہاہے کہگڈانی پاور پروجیکٹ پاکستان کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، پروجیکٹ کو جلد از جلد مکمل کرنا چاہتے ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت گڈانی پاور پارک کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں نواز شریف نے کہا کہ گڈانی پاور پروجیکٹ منصوبے میں تاخیر کی قطعا کوئی گنجائش نہیں، پاکستان پاورپارک بہت اہم منصوبہ ہے۔
اجلاس میں گڈانی پاور پروجیکٹ پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پاکستان پاور پارک میں 10 پلانٹس لگائے جائیں، پہلا پلانٹ پاکستان لگائے گا، پاور پلانٹ پرائیوٹ سیکٹرکی جانب سے لگائے جائیں گے، تمام پاور پلانٹس کوئلے پرلگائے جائیں گے، 7 کلو میٹرلمبی جیٹی تعمیرکی جائے گی، جس کے ذریعے ایک لاکھ ٹن کوئلہ لایا جائے گا۔
منصوبے کیلیے بلوچستان حکومت 5 ہزار ایکڑ زمین دے گی، اس منصوبے سے چاروں صوبوں کو بجلی فراہم کی جائے گی، گڈانی پاور پروجیکٹ سے 6600 میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکے گی، ہرپلانٹ سے 660 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ اِس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ جہاں جہاں نیسپاک نے کام کیا ہے، شکایات ملی ہیں، انہوں ہدایت کی کہ طریقہ کار آسان کریں، جلد بولی لگائی جائے اور کام کو مکمل کیا جائے۔