قذافی نے قتل کے خوف سے چہرے کی پلاسٹک سرجری کرائی تھی

Muammar Gaddafi

Muammar Gaddafi

برازیلیا (جیوڈیسک) لیبیا کے سابق صدر کرنل معمر قذافی کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ انھوں نے مخالفین کے ہاتھوں قتل کے خوف سے اپنے چہرے کی سرجری اور سرکے نئے بال لگوائے تھے۔

رپورٹس کے مطابق یہ انکشاف قذافی کے ایک برازیلی ذاتی معالج اور پلاسٹک سرجن ڈاکٹر لائیسیا ربی پیرو نے کیا ہے۔ ڈاکٹر لائیسیا سابق اطالوی وزیراعظم برلسکونی کے بھی ذاتی معالج رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں برازیلی پلاسٹک سرجن کا کہنا تھا کہ قذافی ایک صحرائی انسان تھے۔ عموما صحراؤں میں رہنے والوں کے چہرے کی جِلد خراب ہو جاتی ہے۔ قذافی نے اپنے ہونٹوں کی پلاسٹک سرجری کے ساتھ بال بھی لگوائے تا کہ ہر کوئی انھیں پہچان نہ سکے۔