قذافی سٹیڈیم لاہور میں ایک تقریب بسلسلہ یوم تاسیس پاکستان کالمسٹ کلب منعقد ہوئی

Ceremony

Ceremony

لاہور (رقیہ غزل) ورلڈ کالمسٹ کلب جس کا نام اب پاکستان کالمسٹ کلب رکھ دیا گیا ہے اس کے پلیٹ فارم پرآج مورخہ 26 اپریل بمقام “پلاک ” قذافی سٹیڈیم لاہور ایک تقریب بسلسلہ یوم تاسیس پاکستان کالمسٹ کلب منعقد ہوئی مجموعی طور پر پوری تقریب اتہائی پروقار شایان شان اور بے نظیر تھی تقریب میں پاکستان کے اہم صحافی، لکھاری،ادبا، شعرا کے علاوہ سیاست ،مذہب اور سماجی سرگرمیوں سے وابسطہ نہایت اہم شخصیات نے شرکت کی اورکلب کے قیام کو ایک خوش آئند کام قرار دیا تمام مقررین اور شعرا نے اپنے اپنے انداز میں شعبہ صحافت کو ملک کا اہم ترین ستون قرار دیا جس میں اعلیٰ ظرف مقررین نے صحافت سے وابسطہ پرانے اور نئے لکھاریون کو سراہا اور ان کی اس ملکی خدمت کو عین عبادت قرار دیا اور تقریب کے اختتام پر یوم تاسیس کو مزید یادگار بنانے کے لیے کلب کے عہدے داران اور دیگر ذی وقار مہمانان گرامی قدر کو یادگار شیلڈز سے نوازا گیا۔

یہ شیلڈز کہ جن پر “روشنائی سے روشنی اور سچائی تک رسائی ” کا ماٹو طبع ہے یقیناً یہ شیلڈز نہ صرف اعتراف خدمات کی علامت ہیں بلکہ ان پہ لکھا ہوا ماٹو شعبہ صحافت سے وابسطہ افراد کی زندگی ان کی فکر و نظر، رویے اور ان کے وطیرے کی وضاحت کے طور پر ایک کھلی کتاب ہے یقیناً کلب کی فعالیت اور کار کردگی اس بات کی روشن دلیل ہے کہ اس کا وجود نہ صرف مثالی با مقصد اور مفید ترین ہوگا بلکہ یہ عمر طویل بھی پائے گی۔

Ceremony

Ceremony

میری دعا ہے کہ کلب کے عہدے داران ،اراکین ، ہمنوا ،خیرخواہ اور صحافت کے شعبہ سے وابسطہ تمام خواتین و حضرات سدا سلامت رہیں ۔میں ان سب کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں کہ ان کا وجود ملک و ملت کی سالمیت آئین و قوانین کی پاسداری، اسلام اور نظریہ پاکستان کے تقاضوں کو پورا کرنے کی ضمانت ہے۔