گاڈزیلا پھر تباہی مچانے کیلئے تیار؛ نیا مکمل ٹریلر جاری

Gadzyla

Gadzyla

نیویارک (جیوڈیسک) خطرناک مونسٹر گاڈزیلا ایک بار پھر تباہی مچانے آرہا ہے، ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر گاڈزیلا فرنچائز کی ریبوٹ فلم “گاڈزیلا” کا نیا مکمل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ہدایتکار گیرتھ ایڈورڈز کی اس فلم میںآ رون ٹیلر جانسن، الزبتھ اولسن، برائن کرینسٹان، ڈیوڈاسٹریتھرن اورسیلی ہاکنز اہم کردار اداکررہے ہیں۔ جان جاشنی اور میری پیرنٹ کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی گاڈزیلا نامی دیوہیکل عفریت کے گرد گھومتی ہے۔

جو ایک بار پھر انسانی دنیا میں تباہی پھیلانے آپہنچی ہے۔ 16 کروڑ ڈالر کے بجٹ سے بننے والی یہ سائنس فکشن مونسٹر فلم گاڈزیلا وارنر برادرز کے تحت رواں سال 16 مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔