گال ٹیسٹ: کمار سنگا کارا نے ٹیسٹ کیریئر کی 10ویں ڈبل سنچری بنا لی

Kumar Sangakkara

Kumar Sangakkara

گال (جیوڈیسک) سری لنکن بیٹسمین کمارسنگا کارا نے ٹیسٹ کیریئر کی 10ویں ڈبل سنچری بنا لی، سنگاکارا ڈبل سنچری بنانے والے بیٹسیمینوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

سر ڈان بریڈمین 12 ڈبل سنچریوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کے برائن لارا 9 ڈبل سنچریاں بنا کر تیسرے جبکہ انگلینڈ کے والی ہیمنڈز اور سری لنکا کے مہیلا جے وردنے 7،7 ڈبل سنچریوں کے ساتھ چوتھے نمبر پرہیں۔

ماضی کے پاکستانی مایہ ناز بیٹسمین جاوید میاں داد 6 ڈبل سنچریوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔