تلہ گنگ ٹی ایچ کیو ہسپتا ل میں ایمرجنسی لائے جانیوالے مریضوں کو تمام تر ادویات ایمرجنسی کے اندرہی مہیا کی جاتی ہیں
Posted on August 4, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
تلہ گنگ (ملک ارشد کو ٹگلہ ) تلہ گنگ ٹی ایچ کیو ہسپتا ل میں ایمرجنسی لائے جانیوالے مریضوں کو تمام ترادویات ایمرجنسی کے اندرہی مہیاکی جاتی ہیں ایمرجنسی میں ہروقت ڈاکٹر موجود ہوتا ہے جو مریضوں کو چیک کرنے کے بعداد ویات کی فراہمی کے علاوہ ہرقسم کے ٹیسٹ بھی کرواتے ہیں تا کہ اچھی طرح تشخیص ہوسکے تمام سٹاف ہمہ وقت ایمرجنسی ڈیل کرنے کے لیے تیار رہتا ہے تمام سپیشلسٹ ڈاکٹرز آئو ٹ ڈورمیں مر یضو ں کا چیک اپ کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ٹی ایچ کیو ہسپتا ل کے ایم ایس ڈاکٹر ملک زبیر نے روزنامہ نئی بات سے خصو صی گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ہرقسم کی مہنگی ترین ادویات دستیاب ہیں جوہر مریض کو آسانی سے مل رہی ہیں ایم ایس ڈاکٹر ملک زبیرنے مزید بتایا کہ میڈیکل وارڈ اور سرجیکل وارڈ میں گرمی کی وجہ سے اے سی چلا دیئے گئے ہیں تاکہ مریض جلد شفایاب ہو سکیں خسرہ اور ڈینگی کے متعلق آگاہی کیلئے باقاعدہ اکائونٹر بنایا گیا ہے جہاں پر ہروقت عملہ موجود ہوتا ہے اس کے علاوہ خسرہ اور ڈینگی کے مریضوں کے ٹیسٹ اوران کے حفاظتی انجکشن بھی لگائے جاتے ہیں اللہ کے فضل سے لوگ ہسپتال کے سٹاف سے خوش اور مطمعین ہیںتلہ گنگ کی سیا سی و سماجی فلاحی شہری تاجر صحافتی وکلاء تنظیموں نے ایم ایس ڈاکٹر ملک زبیرکی کاوش اور انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیاہے اور امید ظاہر کی ہے کہ مریضوں کی فلاح وبہبود کیلئے مزید تعاون اور اپنا کردار ادا کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ سیکر ٹر یٹ کے انچا رج ملک شفقت بڈ ھیا ل نے ایک بیا ن میں کہ اہے
تلہ گنگ (تحصیل رپو ر ٹر) مسلم لیگ سیکر ٹر یٹ کے انچا رج ملک شفقت بڈ ھیا ل نے ایک بیا ن میں کہ اہے کہ رمضان المبارک ہمیں غریبوں اور مسکینوں، بیوگان اور بے سہارا لوگوں کی مدد کرنے کا درس دیتا ہے رمضان المبارک نیکیوں کا موسم بہار ہے اس میں اللہ تعالیٰ کی رحمتیں جوش میں ہوتی ہیں ہم سب ملکر غریبوں اور بے سہارا لوگوں کی مدد کرکے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہو ں نے مز ید کہا کہ بحیثیت مسلمان ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم معاشرے کیلئے طبقات اور بے سہارا لوگوں کی مدد کریں بالخصوص رحمتوں کے مہینے رمضان المبارک میں غریبوں اور مساکین کی امداد کرنے پر اللہ تعالیٰ کی ذات خوش ہوتی ہے انہوںنے کہا کہ حلقہ پی پی با ئیس کی عوام کا کوئی بھی مسلہ ہو تو وہ براہ راست مسلم لیگ سیکر ٹر یٹ دلہہ ہا ئوس میںرابطہ کرے انشاء اللہ مسائل حل کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سا بق ایم این اے سر دار فیض ٹمن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے
تلہ گنگ (تحصیل رپو ر ٹر) سا بق ایم این اے سر دار فیض ٹمن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں موروثی سیاست کو جمہوریت کہا جاتا ہے۔شعبدہ برادران کا آمرانہ اور انتقامی انداز سیاست جمہوریت کی روح کے منافی ہے۔ قوم کا قیمتی پیسہ خاندانی سیاست کے فروغ پر صرف نہیں کیا جاسکتا۔ وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف رواں دورہ چین میں اپنے خاندان کے بعض افراد کو غیر ضروری طو پر ساتھ لے گئے جوایک بڑا سوالیہ نشان ہے، لگتا ہے وہ اپنے بچوں کی سیاسی تربیت کررہے ہیں۔ شیرابتدائی تیس دنوں میں ہی آئی ایم ایف کے آگے بھیگی بلی بن گیا۔ کشکول توڑنے کا دعویٰ کرنیوالوں نے اپنے دونوں ہاتھوں میں کشکول اٹھا لیا ہے۔ سر دار فیض ٹمن نے مزید کہا کہ حالیہ انتخابات کاشفاف قرار دینا صدی کا سب سے بڑا جھوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جعلی مینڈیٹ کے بل پر حکومت کرنیوالوں نے عوام کو مہنگائی کی آگ میں جھونک دیا۔حالیہ وفاقی اور پنجاب کابجٹ نے عا م آدمی کے گھر میں صف ماتم بچھادی، پنجاب میں لوگ پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے اپنے جگرگوشے فروخت کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔