ملکہ (زاہد مصطفی اعوان) گیپکو گلیانہ کو میٹر کی تار سپارک کرنے کی اطلاع کے باوجود تار ٹھیک نہ کی گئی ۔ سپارکنگ سے میٹر جل گیا ،کنزیومر غلام حیدر کو 3500روپے کا ٹیکہ لگ گیا ۔SDOگلیانہ نے بھی ایکشن نہ لیا ۔تفصیل کے مطابق گلیانہ کے نواحی موضع بھگوال کے رہائشی ملک غلام حیدر نے گیپکو گلیانہ میں اطلاع دی کہ میرے گھریلو میٹر کی تار سے بجلی سپارکنگ کر رہی ہے اسے ٹھیک کیا جائے ،لیکن کسی نے بھی اس طر ف توجہ نہ دی ۔اور بلا خر ایک ہفتہ گیپکو گلیانہ کے چکر لگانے کے بعد میٹر جل گیا ۔اور گیپکونے حسب معمول کسی بھی نقصان کی ذمہ داری اپنے سر نہ لیتے ہوئے ملک فضل حسین کو میٹر تبدیل کرنے لئے 3500روپے کا پروانہ اس کے ہاتھ پکڑا دیا ۔جسے دیکھ کر ملک فضل حسین سر پکڑ کر بیٹھ گیا ۔میڈیا کی ٹیم نے ایس ڈی او کو اس تمام واقعہ کی تفصیل جاننا چاہی تو ایس ڈی او بھی آپے سے باہر ہو گیا ،اور کہا کہ میں خود صحافی ہوں اور میں حامد میر جیسے صحافیوں کی توبہ کروا دی ہے ۔لیکن گیپکو اہلکار ٹس سے مس نہ ہوئے ۔اور کوئی بھی ذمہ داری اپنے سر لینے سے انکار کر دیا ۔ملک غلام حیدر نے ایس ای ۔اور ایکسیئن کھاریاں سے اپیل کی ہے کہ میں غریب آدمی ہوں ۔اور گیپکوکی غلطی میرے اوپر نہ ڈالی جائے ۔اور میرا میٹر تبدیل کیا جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ملکہ (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما زاہد مصطفی اعوان نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ ملکی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ صرف دھرنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام عمران خان کی منفی سیاست کی طرف کسی صورت بھی کان نہیں دھریں گے ، اب عوا م باشعور ہیں کھرا اور کھوٹا کی پہچان رکھتے ہیں نوجوان صرف دھرنوں میں انجوائے کرنے جاتے ہیں جبکہ ووٹ صرف اور صرف پاکستان مسلم لیگ(ن) کو دیتے ہیں۔ عمران خان کو صرف اقتدار حاصل کرنے کا شوق ہے لیکن عوام نے انکو ہر بار مسترد کیا۔ عمران خان کی اخلاق سے بھی گری ہوئی گفتگو سے ملک کی ترقی کو نقصان پہنچ رہا ہے عمران خان بے وقت کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں اور میاں برادران کے ساتھ مل کر ملک کی ترقی میں ہاتھ بٹائیں۔